اُمت مسلمہ کا اتحاد اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان


لندن (پریس ریلیز)
اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں بہتری اور مثبت سوچ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ہماری اولادیں ہمارا مستقبل ہیں انہیں معاشرے کی گرد سے تب ہی بچایا جا سکتا ہے جب ہم ان کی تربیت آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کریں گے۔اولاد بہترین صدقہ جاریہ ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا مسجد ہنسلو لندن میں جمعتہ المبارک کے روز خطاب
انہوں نے کہا کہ بحیثیت انسان اس دنیا میں آنے کا مقصدصرف اور صرف اللہ کریم کی عبادت ہے جو کہ آپ اپنے ہر عمل چاہے وہ دنیا وی عمل ہی کیوں نہ ہو اگر دین کے مطابق کریں گے تو عبادت بن جائے گا۔اسلام نہ صرف ایک مذہب ہے بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر اس کی راہنمائی فرماتا ہے۔دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان ایک خوشحال زندگی گزارسکتا ہے اور زندگی کے علاوہ آخرت کی تعمیر بھی انہی اصولوں سے ممکن ہے۔ہم اپنے طور پر نیکی کا معیار مقرر نہیں کر سکتے بلکہ نیکی وہی ہو گی جس کا حکم اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا۔
یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ برطانیہ کے روحانی تربیتی دورہ پر ہیں لندن ائیر پورٹ پر سلسلہ عالیہ کے ذمہ داران جن میں ملک ضمیر اعوان صاحب مجاز یو کے،ملک ظفر بولٹن امیر سلسلہ عالیہ،چوہدری اشفاق ٹوبہ مانچسٹر،عامر گل امیر سلسلہ عالیہ لندن،حافظ فرحان معراج نائب امیر یوکے،مظہر بھائی سیکرٹری انفارمیشن لندن کے علاوہ دیگر نے بھی حضرت جی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔حضرت جی برطانیہ کے مختلف شہروں میں سراجا منیرا کانفرنسز میں لیکچر دیں گے ان میں لندن،برمنگھم،اولدھم،مانچسٹر،شیفلڈبریڈفورڈ،گلاسکو وغیرہ شامل ہیں۔Pothohar_News#

اپنا تبصرہ بھیجیں