ریلوے ملازمین کی پینشن کی ذمہ داری اے جی پی آر کو سونپی جائے، اورنگزیب تنولی


راولپنڈی (مریم صدیقہ)
آل پاکستان ریلوے پینشنر ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورنگزیب تنولی نے مطالبہ کیا کہ دیگر وفاقی محکموں کی طرح ریلوے ملازمین کی پینشن کی ذمہ داری اے جی پی آر کو سونپی جائے۔ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ریلوے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔ہماری ایسوسی ایشن پینشنروں کے حقوق کے تحفظ کا نام ہے ۔انشاءاللہ ہماری جدوجہد مسائل کے حل تک جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریلوے پینشنر ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نگزیب تنولی نے اپنے دیگر رفقاء کار کوارڈینیٹر محمد یونس اور مزدور رہنما مبارک حسین کے ہمراہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پینشنر ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر کیا۔
مرکزی جنرل سیکرٹری اور نگزیب تنولی کا کہنا تھا کہ ریلوے واحد وفاقی محکمہ ہے جہاں ریلوے کی پینشن وزارت خزانہ کی منظوری پر منحصر کرتی ہے۔جب کہ باقی تمام محکموں کی پینشن اے جی پی آر سے ریلیز ہوتی ہے۔لہذا ہم ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر وفاقی محکموں کی طرح پینشن کی منظوری اے جی پی آر کو سونپی جائے۔تاکہ ہر ماہ ہماری پینشن تاخیر کا شکار نہ ہو ۔اپنے حق کے لئے بھیک نہ مانگنی پڑے اور باعزت طریقے سے ریلوے پینشنرز اپنی پینشن بروقت لے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مئی 2021 سے لے کر موجودہ سال تک جتنے پینشنرز ریٹائرڈ ہوئے یا جو وفات پا چکے ہیں ان کے واجبات تعطل کا شکار ہیں جنھیں فوری ادا کیا جائے۔ مزدور رہنما مبارک حسین نے کہا کہ اب مسائل حل ہونے کا وقت آگیا یے۔جی ایم ریلوے کے بیان کے مطابق ریلوے 80 ارب روپے سالانہ کما رہا ہے اور ہم انشاءاللہ ایک ماہ کا تیل سٹور کریں گے۔ واجبات کی ادائیگی کریں گے اور ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یونس جٹ و دیگر ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ریلوے پینشنروں کے حقوق کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ۔یکم کو پینشن کی ادائیگی اور بروقت بینکوں تک پہنچانے میں ممبر فائننس کی کارکودگی قابل ستائش ہے۔ ہماری ایسوسی ایشن تمام پینشنوں کے لیے پوری دیانت داری سے دن رات کام کر رہی ہے۔ ہم کسی بھی مسئلے کو فوری حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔Pothohar_News#

اپنا تبصرہ بھیجیں