تمام وفاقی محکموں کی طرح ریلوے پنشنرز کو پینشن کی ادائیگی بذریعہ AGPR آفس سے براہ راست کی جائے،


راولپنڈی(مریم صدیقہ)
آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ باقی تمام وفاقی محکموں کی طرح ریلوے پنشنرز کو پینشن کی ادائیگی بذریعہ AGPR آفس سے براہ راست کی جائے۔ریٹائرڈ ملازمین کو کموٹیشن کی ادائیگی کی جائے۔میرج گرانٹ ,فئیر ویل گرانٹس کے فنڈز اوربنیولنٹ فنڈز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔ تاکہ ریلوے پینشرز میں پائی جانے والی بےچینی کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد اسلم عادل بٹ چیئرمین منعقد ہوا ۔جس میں تمام مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر اورنگزیب تنولی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ریلوے سے ریٹائرڈ ضعیف العمر بزرگ پنشنرز نے اپنی جوانیاں ریلوے جیسے عظیم ادارے کو دے کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ ان میں سے کچھ ینشنرز عمر کے اس حصے میں مختلف موذی امراض میں مبتلا ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، کچھ بیماری اور بڑھاپے کے باعث ویل چیئرز پر ہیں اور کچھ گھروں میں بیڈ پر پڑے محتاجی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہم وفاقی وزیر برائے خزانہ سے قوی امید رکھتے ہیں کہ وہ پیشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے صدر پاکستان آصف علی زرداری , وزیر اعظم میاں حمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اپیل کرتے ہیں کہ پینشرز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔پاکستان ریلوے واحد وفاقی محکمہ ہے جو فنانس ڈویژن سے پینشن کی ادائیگی کے لئے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا جب کہ باقی تمام وفاقی محکموں کو پینشن کی بروقت ادائیگی AGPR آفس کے ذریعے شروع ہو جاتی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو کموٹیشن کی ادائیگی یکم مئی 2021 سے لیکر اب تک نہیں کی گئی۔ اسی طرح میرج گرانٹ اور فئیر ویل گرانٹس کے فنڈز بھی تقریبا 5 سال سے تعطل کا شکار ہیں۔بنیولنٹ فنڈز کی ادائیگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ لہذا ایسوسی ایشن پرزور مطالبہ کرتی ہےکہ درج بالا تمام فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ریلوے پنشنرز کو پینشن کی ادائیگی بذریعہ AGPR آفس سے براہ راست کی جائے تاکہ ریلوے پینشرز میں پائی جانے والی بےچینی کا ازالہ ممکن ہو سکے۔Pothohar_News#

اپنا تبصرہ بھیجیں