پارٹی کی بے لوث خدمت کرنے اور بغیر لالچ کے مہم چلانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سینیٹر ناصر بٹ


راولپنڈی(مریم صدیقہ)
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و نو منتخب سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مسلم لیگ نواز گروپ کی کامیابی میں مخلص کارکنوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور راولپنڈی میں ہماری کامیابی کا سہرا محنت کارکنوں کے سر ہے۔ راولپنڈی کینٹ کے مخلص ورکروں نے دن رات کام کیا۔ پارٹی کی بے لوث خدمت کرنے اور بغیر لالچ کے مہم چلانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار نو منتخب سینیٹر ناصر محمود بٹ نے پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے سینیئر نائب صدر ملک ناصر اعوان, مسلم لیگ راولپنڈی کے سینیئر رہنما محمد سعید خان , پی پی 15 کے ایڈیشنل سیکرٹری ملک فاروق, باسط خان, محمد ایاز خان, مزدور رہنما مبارک حسین اور مبارک علی پر مشتمل وقت کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا ۔وفد نے ناصر محمود بٹ کوسینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سینٹ میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف میرے لیے فخر ہیں۔ میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز اور ہماری کابینہ کے اراکین پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر دم لیں گے۔ پاکستان کو ہمیشہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہی مسائل سے نکالا ہے اور عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔ہمارا سرمایہ پاکستان کی عوام اور نوجوان طبقہ ہے۔ میں ایک پارٹی کارکن ہوں اپنے حلقے کے لوگوں کی بھرپور خدمت کروں گا۔سینیٹر ناصر محمود بٹ نے اپنے مرکزی افس حاجی ہاؤس میلاد نگر دھوک رتہ میں ریلوے مزدور رہنما مبارک حسین و دیگر ریلوے کالونیوں کے سماجی اور سیاسی کارکنان کامران قریشی, مشتاق احمد, محمد عارف, علی زمان, خاور خان, محمد عظیم ,محمد شفیق, محمد یونس, مطہر احمد, وقار مبارک ,محمد حمزہ, عمیر رحیم ,یونس خان,مشتاق خان, محمد علی, فہد احمد قریشی, شاہد اقبال اور دیگر لوگوں سے ملاقات میں یقین دہانی کروائی کہ عوام کی خدمت کا جذبہ میرے قائد میاں نواز شریف سے ملا۔ عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔سینٹ میں ایک مثبت کردار ادا کروں گا اور پاکستان مسلم لیگ میاں نواز شریف اور عوام کے لیے کام کرتا رہوں گا۔قبل ازیں ریلوے مزدور رہنما مبارک حسین و دیگر نے سینیٹر کو ریلوے کالونیوں کے مسائل سے اگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ریلوے کالونیوں میں پانی کے مسائل کو حل کیا جائے۔ پارک تعمیر کرایا جائے ۔فلٹریشن پلانٹ کو درست کروایا جائے۔ پرائمری سکول اور ڈسپنسری کو عوام کے لیے کھولا جائے۔ سٹریٹ لائٹ لگوائی جائیں۔ صفائی کے نظام کو بہتر کروایا جائے ۔ریلوے کالونیوں میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔جس پر ناصر محمود بٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔اس موقع پر وفد نے نو منتخب سینیٹر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔Pothohar_News#

اپنا تبصرہ بھیجیں