حکومت کیجانب سے15مارچ کو ناموس رسالت کا دن منانے کا اعلان خوش آئند ہے، ملک ابرار حسین


حکومت کیجانب سے15مارچ کو ناموس رسالت کا دن منانے کا اعلان خوش آئند ہے، ملک ابرار حسین
ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں ناموس رساتﷺ کے عنوان پر سیمینارز،لیکچرز اور تقریبات کا انعقادکرایا جائے گا
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرارحسین کی زیرصدارت ایگزیکٹیو باڈی اجلاس میں اعلان

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرارحسین نے حکومت کی جانب سے آج (15مارچ) کو”تحفظ ناموس رسالت ڈے“ منانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی فریضہ ہے اور امت کا بچہ بچہ حرمت نبیﷺ کے لیے ہروقت تیار رہتاہے،نجی تعلیمی اداروں میں بھی تحفظ ناموس رسالتﷺ ڈے کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔
ترجمان کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ملک ابرارحسین نے کی جبکہ ملک دین محمد اعوان، اشرف ہراج،ملک حفیظ الرحمن، جاوید اقبال راجہ اور عرفان مظفرکیانی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں ملک ابرارحسین کاکہنا تھاکہ انسانیت کی عظمت کا جوہر، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہے۔ وہ انسانیت کے لئے رحمت العالمین ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور فہمِ قرآن انسانیت کو ایک انوکھی روشنی میں لے کر آتی ہے۔ ناموس رسالت کے تصور کی بنیاد پر انسانیت کے تمام شعبوں میں انصاف اور محبت کا پھیلاو ممکن ہے۔آپ کے اخلاقی اقوال اور اعمال انسانی معاشرت کے لئے راہنمائی کی روشنی فراہم کرتے ہیں۔ ناموس رسالت کے تصور کے تحت ہر فرد پر انسانیت، اخلاقیات اور عدل کے اصولوں پر عمل کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ناموس رسالت کا عظیم پیغام ہے کہ ہمیشہ اخلاقی اصولوں، محبت اور انصاف کی روشنی میں رہتے ہوئے دوسروں کے ساتھ نیک سلوک کریں۔انہوں نے کہاکہ آج بروز جمعہ 15مارچ کو حکومتی ہدایت کی روشنی میں ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں ناموس رساتﷺ کے عنوان پر سیمینارز،لیکچرز اور تقریبات کا انعقاد کرایا جائے گا۔Pothohar_News#

اپنا تبصرہ بھیجیں