میاں محمد شہبازشریف کو پاکستان کا 24واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بیگم تحسین فواد


راولپنڈی (مریم صدیقہ )
پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد نے میاں محمد شہبازشریف کو پاکستان کا 24واں وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب عوام کےمسائل حل ہونے کا وقت آگیا ہے۔اب پاکستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد نے اپنے اہم بیان میں نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف , وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف , محترمہ مریم نواز شریف , تمام ن لیگ کی قیادت کو نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ اپنے ملک کی عوام کی مشکور ہوں ۔جنھوں نے درست فیصلہ کیا اور ایک بہترین سیاسی قائد میاں شہباز شریف کو اپنا وزیر اعظم منتخب کیا ۔جن مشکلات سے پاکستان سابقہ دور حکومت میں دوچار رہا۔اس سے نجات کا وقت آپہنچا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں پاکستان مستحکم ہوگا اور عوام خوشحال ہوگی۔ شہباز شریف پاکستان کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ہماری عوام باشعور ہے ۔جو اپنے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کرتی ہے ۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنا ہو گا۔ Pothohar_News#

اپنا تبصرہ بھیجیں