پاکستان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن مزدوروں کے لیے تنظیم سازی میں مصروف عمل ہے،


راولپنڈی(مریم صدیقہ)
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر (GEIR T TONSTOL)گیئر ٹی ٹونسٹول نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن مزدوروں کے لیے تنظیم سازی میں مصروف عمل ہے۔انٹرنیشنل لیبر ارگنائزیشن ریلوے منسٹری اور وزارت دفاع سے ایم او ڈی اور نچ کاری جیسے مسائل پر بات کرے گی۔ ہماری طرف سے مختلف مسائل زیر بحث لائے جائیں گے تاکہ مزدوروں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں۔ریلوے ایک عوامی اور قومی ادارہ ہے اور تمام ٹریڈ یونینز قابل قدر ہیں۔تمام یونینز کے ذمہ داران کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی, ان پر مل کر کام کرنا ہوگا۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا ۔ان کی خصوصی معاونت صغیر بخاری سینیر پروگرام منیجر نے کی, اس موقع پر ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی صدر جنید اعوان ,مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اعجاز ملک, ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی ,مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت مبارک حسین, ممبر ایگزیکٹو کونسل مولا بخش ,گل حسن, سعید عوان اور ریلوے ورکر یونین ورکشاپ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے عنایت گجر مرکزی سیکرٹری رانا معصوم چوہدری, عامر عامر رضا اور پاکستان مزدور محاس کی مرکزی صدر پاکستان مزدور اتحاد چوہدری شوکت علی نے خصوصی شرکت کی۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر (GEIR T TONSTOL)گیئر ٹی ٹونسٹول کا کہنا تھا کہ سوشل ڈائیلاگ کی بنیاد پر کام کریں گے۔ جو وعدہ کیا تھا اس پر قائم ہوں۔ ہم محبت و سلامتی چاہتے ہیں اور محبت اور سلامتی کے لیے کام کرتے ہیں۔ صحت اور مزدوروں کا تحفظ ہر ادارے کی ذمہ داری ہے ۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ان مسائل کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی طرف سے اپ کو ٹریڈ یونین کی پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گئی ۔ نئی حکومت نیا منسٹر اور نئی انتظامیہ سے مل کر اپ کے لیے کام کریں گے اور اپ کے مسائل کو حل کروائیں گے ۔مختلف مسائل پر اپ کی بھرپور سپورٹ کریں گے ۔ریلوے مرکزی انتظامیہ اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں کو یکجا کریں گے اور اس میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ریلوے ایک عوامی اور قومی ادارہ ہے اور تمام ٹریڈ یونین قابل قدر ہے تمام یونین کی جانب سے جو ایشو بتائے گئے ہیں ان پر مل کر کام کرنا ہوگا۔ تمام یونین یکجا کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔ اوپن لائن , ورکشاپ اسٹیبلشمنٹ, کیرج فیکٹری و دیگر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ہمارے ادارے کے پاس جو وسائل ہیں ان کو بروئے کار لا کر ہمارا ادارہ اپ کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں