یونین کونسل بشندوٹ کا گاوں بسنتہ تحریر: ساجد محمود


یونین کونسل بشندوٹ کا گاوں بسنتہ
تحریر: ساجد محمود
تحصيل کلرسیداں کی یونین کونسل بشندوٹ سیاسی اعتبار سے بڑی اہمیت کی حامل ہے یوسی کی سیاسی شخصيات نے مختلف ادوار میں مقامی اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم اسکے باوجود ابھی تک اس یونین کونسل سے منسلک بعض دیہات میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مسائل جوں کے توں موجود ہیں آج یوسی بشندوٹ کی حدود میں واقع گاٶں بسنتہ میں حل طلب مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کیلیے حلقے سے وابستہ سیاسی اکابرین کی توجہ مبذول کرانا مقصود ہے تاکہ مستقبل قریب میں انکی طرف سے ان مسائل کے حل کیجانب سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاٸے گاٶں بسنتہ چوکپنڈوڑی بازار سے جنوب کیجانب بھاٹہ روڈ پر واقع گاٶں چنالی اور گرمالی سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق میں واقع ہے گو اس گاٶں کو بھاٹہ روڈ سے ملانے کیلیے لنک روڈ کی سہولت موجود ہے تاہم اندرون دیہات بہت سے مساٸل اب بھی عوامی نماٸندوں کیلیے توجہ کے منتظر ہیں گاٶں کی اہم سیاسی شخصیات میں سابق کونسلر محمد رفاقت جنکا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے وہ سابق یوسی چٸیرمین راجہ زبیر کیانی کے پینل سے کونسلر منتخب ہوٸے تھے جبکہ سابق کونسلر چوہدری محمد ارشد کا شمار بھی گاٶں بسنتہ اور یوسی کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے یہ 1985 میں پیپیلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کونسلر منتخب ہوٸے تھے اب ان دونوں سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی ہے چوہدری محمد ارشد نےسابقہ پیپیلز پارٹی کے دور اقتدار میں جب کونسلر منتخب ہوے تھے انہوں نے گاٶں بسنتہ میں پراٸمری اسکول کیلیے 2عدد کمروں کی تعمیر مکمل کرواٸی تھی جبکہ چنالی میں بھی پراٸمری اسکول کیلیے 1عدد کمرے کی تعمیر کا عمل مکمل ہوا تھا اسکے علاوہ اس وقت کے ایم این اے راجہ شاہد ظفر اور ایم پی اے چوہدری محمد خالد مرحوم کی وساطت سے گاٶں میں بجلی کی منظوری اور کھمبوں کی تنصیب و کنکشن کی بحالی کا اہم منصوبہ اپنی نگرانی میں مکمل کیا تھا اسکے علاوہ اپنی ذاتی کاوشوں سے خصوصی گرانٹ حاصل کر کے قریبی گاٶں حویلیاں اور بسنتہ میں پینے کے صاف پانی کیلیے 2عدد کنوٶں کی تعمیر کا مرحلہ مکمل کیا تھا سابق کونسلر محمد رفاقت اور سابق کونسلر چوہدری محمد ارشد ہی کی کاوشوں سے بھاٹہ روڈ سے گاٶں تک راستہ نکالنے کی غرض سے زرعی زمینوں کی خریداری کا عمل شروع ہوا تھا جس میں دیگر گاٶں کی اہم شخصیات جن میں صوبیدار سخاوت حاجی بشیر نمبرداریاسین محمد رشید اور مولوی عبدالرحمن کی کوششيں بھی شامل حال رہیں راستہ کلٸیر ہونے کے بعد اس وقت کے ناظم راجہ ظفر الحق نے روڈ پختہ کرنے کی غرض سے گرانٹ منظور کرواٸی تھی تاہم بعد ازاں جب روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوٸی تو سابق کونسلر محمد رفاقت نے گرانٹ کے حصول کے زریعے روڈ کی تعمیرومرمت کا کام مکمل کیا تھا گاٶں بسنتہ کا سب سے اہم مطالبہ گیس کی فراہمی ہے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دوراقتدار میں جی ٹی روڈ مندرہ کیجانب سے بھاٹہ روڈ پر واقع گاٶں گرمالی تک مرکزی گیس پاٸپ لاٸن بچھا دی تھی جو بسنتہ گاٶں سے محض 1کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تاہم اب اگر اندرون گاٶں سروس پاٸپ لاٸن بچھا کر گیس کنکشن فعال کر دیے جاٸیں تو مکینوں کو اس دیرینہ مسلہ سے نجات مل سکتی ہے گرمالی تک مرکزی پاٸپ لاٸن بچھانے میں بھی محمد رفاقت اور چوہدری محمد ارشد کا کردار انتہائی اہم تھا حال ہی میں اراضی خاص میں دوگروپوں کے درمیان لڑاٸی جھگڑا کے بعد مقدمہ عدالت میں زیرسماعت تھا تاہم اس دوران مسلم لیگ کے یوسی صدر چوہدری محمد حنیف سابق کونسلر محمد رفاقت سابق کونسلر چوہدری محمد ارشد اور محمد افتخار عرف ملنگی آف ڈھیرہ خالصہ کی مداخلت اور انکی ذاتی کاوشوں سے گزشتہ ہفتے بدھ کی رات چوہدری محمد حنیف کی رہاٸشگاہ پر دونوں گروپوں کے درمیان راضی نامہ طے پاگیا تھا ان تمام شخصیات نے گاٶں میں امن اور بھاٸی چارے کی فضا قاٸم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ایل علاقہ کیجانب سے انکے اس نیک کام کی بنا پر نہ صرف ان شخصیات کے مثبت کردار سے سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ انہیں سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی کافی پزیراٸی ملی ہے گاٶں بسنتہ کے رہاٸشیوں کو گلیوں کی پختگی کے حوالے سے بھی مساٸل درپیش ہیں چوہدری محمدبنارس محمد شیراز اور محمد اظہر نے روشن دیہات سے بات کرتے ہوٸے موجودہ حکمران جماعت سے اپنے اپنے گھروں کے قریب گلیوں کی پختگی کا تقاضا کیا ہے تاہم محمد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ انکے گھر سے متصل 300فٹ پر محیط گلی کی پختگی بشمول دیگر گلیوں کی تعمیر کیلیے تحریک انصاف کی یوسی سیاسی قیادت سے کامیاب مزاکرات کے نتیجے میں عید کے بعد ان گلیوں کو پختہ کرنے کے حوالے سے ٹینڈرز جاری ہونے کی یقین دہانی کرا دی گٸی ہے جس سے یہ امید پیدا ہوگٸی ہے کہ عنقریب آبادی کو کچی گلیوں کو پختہ کرنے کے حوالے سے جلد کام شروع ہوگا نعکاسی آب کے حوالے سے بھی مساٸل کی نشاندہی کی گٸی ہے جسکے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مکمل تعاون اور فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کراٸی ہے جسکے نتیجے میں بہت جلد نعکاسی آب کے مسائل کے حل کیلیے گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے اسکے علاوہ بجلی کے نٸے کھمبوں کی تنصیبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے محمد اظہر نے بتایا کہ فی الحال نٸے کھمبوں کی تنصیب کی ضرورت نہیں ہے تاہم مستقبل میں نٸے مکانوں کی تعمیر اور آبادی کی وسعت اور منتقلی کی صورت میں جب ضرورت محسوس ہوٸی تو یوسی کی سیاسی قیادت سے رجوع کیا جاٸے گا جہاں تک پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا تعلق ہے تو گاٶں بھر میں ہر گھر میں پانی کے بور اور کنویں موجود ہیں جس سے گاٶں کے مکین پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں خودکفیل ہیں تاہم مال مویشیوں کیلیے گاٶں کے قریب ہی وسیع وعریض رقبے پر پھیلی قدرتی چراگاہ بھی میسر ہے جہاں جھوٹے بڑے ندی نالوں میں بھی پانی کازخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے جس سے مال مویشی سیر ہوکر پانی پیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گاٶں کے باسی مال مویشی پالنٕے میں نہ صرف خاص دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ اپنی غذائی ضروریات کو پوری کرنے کے علاوہ ان سے حاصل شدہ دودھ گاٶں کے مکینوں کا بہترین زریعہ معاش بھی ہے گاٶں میں بواٸز اور گرلز پراٸمری اسکول کی سہولت بھی موجود ہے تاہم مزید تعلیم جاری رکھنے کیلے قریب ہی گورنمنٹ گرلز اور بواٸز ہاٸی اسکولز اراضی خاص اور گاٶں بھاٹہ میں بھی دونوں اسکولز کی سہولیات میسر ہیں گاٶں کی سیاسی شخصیات میں راجہ محمد رفاقت شامل ہیں جو کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوٸے تھے جبکہ تحریک انصاف کی موجودہ سرگرم سیاسی شخصیات میں طالب حسین کا نام بھی سرفہرست ہے گاٶں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز کا اجرا اور ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھال انہی کے ذمے ہیں گاٶں بسنتہ کی تمام مذہبی و سیاسی قیادت خواہ انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو وہ گاٶں کی خوشحالی اور درپیش مسائل کے حل پر متفق ہیں انہوں نے اس بات کا بھی بڑے پرجوش انداز میں اعادہ کیا ہےکہ پارٹی وابستگی سے قطع نظر وہ گاٶں کے مساٸل کو حل کرنے اور اتحاد اور بھاٸی چارے کی فضا کے فروغ میں سب یک زبان اور ہم قدم ہونگے گاٶں کے مکینوں اور مقامی سیاسی قیادت کا مل جل کر اتفاق راٸے سے ساتھ مل کر چلنے کا عزم وحوصلہ مستقبل میں گاٶں کی ترقی وخوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا گاٶں کے مسائل کے حل اور ترقی میں بھی کافی معاون و مدگار ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں